i پاکستان

اسلام آباد پولیس کا گرینڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشنتازترین

November 10, 2025

اسلام آباد کے تھانہ مارگلہ کے مختلف علاقوں میں پولیس کا گرینڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشن، 75 افراد، 15 گھروں اور 5 دکانوں کو چیک کیا گیا۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ایس پی سٹی زون کی سپر وژن میں آپریشن کیا گیا، سرچ آپریشن میں لیڈیز پولیس نے بھی حصہ لیا۔سرچ آپریشن کے دوران گھروں اور دکانوں کے ساتھ ساتھ 40 موٹر سائیکلوں اور 30 گاڑیوں کو بھی چیک کیا گیا۔ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ آپریشن کا مقصد علاقے میں جرائم کا سدباب کرنا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی