چیف ٹریفک آفیسر ( سی ٹی او) اسلام آباد نے کہاہے کہ وفاقی دارلحکومت میں ہیوی ٹریفک کا داخلہ رات 12 تا صبح 5 بجے تک ہوگا، دن کے اوقات میں اسلام آباد میں ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند ہوگا۔چیف ٹریفک آفیسر کے مطابق گاڑیوں پر سیاہ شیشوں کے استعمال پر پابندی ہے، خلاف ورزی پرسخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ، موٹر سائیکل پر تین سواروں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی، تمام بس اڈا مالکان،منیجرز کے ساتھ رابطہ اجلاس منعقد کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ اڈوں کیعلاوہ کسی اور مقام سے مسافر اتارنے،بیٹھانیکی اجازت نہیں ہو گی ، بس مالکان مسافروں کو ٹکٹ جاری کیے بغیر نہیں سوار کریں گے، سامان بردار گاڑیوں کے مالکان اور منیجر کے ساتھ بھی اجلاس کیے جائیں گے، تمام لوڈ شدہ گاڑیاں صرف مقررہ مقامات پر ہی خالی کی جائیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی