i پاکستان

اسلام آباد ہائیکورٹ، ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں حکومت سے عدالتی معاونت نہ کرنے کی وجوہات طلب ،سماعت 3دسمبرتک ملتویتازترین

November 21, 2025

اسلام آبا د ہائیکورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں حکومت سے عدالتی معاونت نہ کرنے کی وجوہات طلب کرلیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران درخواست گزار فوزیہ صدیقی اپنے وکیل عمران شفیق کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں۔لارجر بینچ نے حکومت سے عدالتی معاونت نہ کرنے کی وجوہات طلب کرلی ہیں اور وفاق کو 3 دسمبر تک جواب داخل کرانے کا حکم دیتے ہوئے وضاحت مانگی ہے کہ عدالتی معاونت کیوں نہیں کی گئی۔لارجر بینچ نے یہ احکامات ڈاکٹر عافیہ کی بہن فوزیہ صدیقی کی دائر درخواست پر سماعت کے دوران جاری کیے۔سماعت کیلئے پانچ رکنی بینچ تشکیل دیا گیا، جس میں جسٹس ارباب محمد طاہر، جسٹس خادم حسین سومرو، جسٹس محمد اعظم خان، جسٹس راجہ انعام امین منہاس شامل تھے۔بعد ازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے سماعت کے بعد کیس کو مزید کارروائی کیلئے 3 دسمبر تک ملتوی کردیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی