اسلام آباد‘ ٹریفک پولیس نے اسلام آباد کے ناکوں پر ہی لرنر پرمٹ بناکر دینے کا اعلان کردیا۔ڈرائیونگ لائسنس مہم کے دوسرے مرحلے میں ٹریفک پولیس نے اسلام آباد کے ناکوں پر ہی لرنر پرمٹ بناکر دینے کا اعلان کیا ہے،سی ٹی او حمزہ ہمایوں کاکہنا ہے کہ شہری ناکوں پر موجود سہولت وینز سے پرمٹ حاصل کرسکیں گے۔ حمزہ ہمایوں کاکہنا ہے کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس کی سہولت وینز 4 ناکوں پرموجود ہوں گی،زیرو پوائنٹ،فیض آباد،جی 14 اورفارن آفس ناکوں پرسہولت ہوگی،ڈرائیونگ لانسنس نہ رکھنے والے شہری لرنر پرمٹ حاصل کرسکتے ہیں،جن کے پاس لائسنس یا پرمٹ نہیں ہوگا انھیں موقع پر پرمٹ دیا جائیگا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی