i پاکستان

اسلام آباد ریڈ زون کے راستے ایک بار پھر بند،شہریوں کو مشکلات کا سامناتازترین

October 14, 2025

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ریڈ زون کے راستے ایک بار پھر بند کردیئے گئے، جس سے عام شہریوں، وکلا اور سائلین کو پھر مشکلات کا سامنا ہے۔تفصیل کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے ریڈ زون کی سیکیورٹی ایک بار پھر سخت کرتے ہوئے ریڈ زون کے تمام داخلی راستے بند کر دئیے گئے ہیں جبکہ مارگلہ روڈ کو واحد کھلا راستہ قرار دیا گیا ہے۔راستوں کی بندش کے باعث وکلا اور سائلین کو عدالتوں تک پہنچنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے اس صورتحال پر دوبارہ اعلامیہ جاری کیا ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مذہبی جماعت کے احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد کے داخلی راستے بند کئے گئے ہیں، راستوں کی بندش کے باعث معزز وکلا صاحبان کی عدالتوں تک رسائی ممکن نہیں ہو پا رہی۔اعلامیہ میں معزز جج صاحبان سے اپیل کی گئی ہے کہ اگر وکلا حضرات اپنے مقدمات میں پیش نہ ہو سکیں تو ان کے خلاف کوئی ایڈورس آرڈر جاری نہ کیا جائے۔یہ اعلامیہ قائم مقام سیکرٹری اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن عمران اشفاق کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔دوسری جانب، پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ریڈ زون کی بندش احتجاج کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کیلئے عارضی اقدام ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی