i پاکستان

اسلام آباد میں ٹی ایل پی کے دفاتر، مساجد اور مدارس سیلتازترین

October 17, 2025

اسلام آباد میں تحریک لبیک پاکستان(ٹی ایل پی) کے دفاتر، مساجد اور مدارس کے خلاف کارروائی کی گئی۔وفاقی انتظامیہ نے ٹی ایل پی کے رورل ایریا، مری روڈ، اٹھال چوک میں دفاتر کو سیل کر دیا، مدینہ ٹائو ن، سملی ڈیم روڈ، بارہ کہو میں بھی آفسز سیل کر دیئے گئے، مرکزی جامع مسجد و مدرسہ انوار مدینہ نئی آبادی بارہ کہو کو بھی بند کر دیا گیا۔ٹی ایل پی کے شاہ پور، سملی ڈیم روڈ، بارہ کہو میں یو سی سطح کے دفاتر بھی سیل کردیئے گئے، مسجد ممتاز قادری، جامع مسجد سترہ میل مری روڈ بارہ کہو، یوسی 14 میں ٹی ایل پی کا دفتر، مسجد و مدرسہ، سیری چوک پھلگراں میں بھی آفس سیل کردیا گیا۔وفاقی دارالحکومت میں ٹی ایل پی کارکنان کیخلاف کریک ڈان کیا گیا، آئی جی اسلام آباد نے تمام ایس ایچ اوز کو ٹی ایل پی کیخلاف کارروائی کا حکم دے دیا، مختلف تھانوں کی حدود میں کارکنان اور قیادت کی پکڑ دھکڑ جاری رہی۔بارہ کہو رورل ایریا، ترنول، سنگجانی میں ٹی ایل پی کارکنان اور قیادت کو زیر حراست لے لیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی