اقوام متحدہ نے اسلام آباد میں خود کش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا۔اقوام متحدہ کے ترجمان کے مطابق سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اسلام آباد میں خود کش حملے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے اظہار تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے دعا کی۔انتونیو گوتریس نے اسلام آباد میں خودکش حملے کے واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا اور کہا کہ دہشت گردی میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لانا ہوگا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی