i پاکستان

اسلام آباد ائیرپورٹ پر قطر سے آنے والے دو غیر ملکیوں سے منشیات برآمدتازترین

August 12, 2022

اے این ایف نے نیو اسلام آبادانٹرنیشنل ائیرپورٹ پر دو غیر ملکی باشندوں کو گرفتار کرکے کوکین بھریاڑھائی کلو گرام سے زائدکیسپول برآمد کرلیے۔ حکام کے مطابق اے این ایف انٹیلجنس کی اطلاع پر نجی ائیرلائن کی پرواز کے ذریعے دوحہ سے اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچنے والے 2 نائیجیرین باشندوں اواڈیگو ایڈوین اور اورہ الیاس کو روک کر چیک کیا گیا تو ان کے پیٹ میں کیپسولوں کی موجودگی کا انکشاف ہوا جس ہر انھیں ہسپتال منتقل کرکے 173 کوکین بھرے کیپسول نکالے گئے۔ کیپسول کا مجموعی وزن 2 کلو 9 سو 26 گرام بنتا ہے ۔ ملزمان کو گرفتار کر کے انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے ہیں اور ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی