i پاکستان

اسٹاک ایکسچینج میں شاندار تیزی جاری، انڈیکس میں 2 ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہتازترین

October 15, 2025

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کو مسلسل دوسرے دن بھی شاندار تیزی کا رجحان رہا ، انڈیکس میں 2 ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ ہوا ۔بازار حصص میں بدھ کے روز 1325 پوائنٹس کے اضافے سے کاروبار کا آغاز ہوا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 66 ہزار 801 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔بعد ازاں پی ایس ایکس میں بتدریج 1535، 1541 اور 2057 پوائنٹس کا مسلسل اضافہ ہوتا رہا، جس کے نتیجے میں انڈیکس ایک لاکھ 67 ہزار 533 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان غالب رہا اور انڈیکس مجموعی طور پر 7 ہزار سے زائد پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 65 ہزار سے تجاوز کر گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی