i پاکستان

اپنی چھت اپنا گھر پروگرام، ریکارڈ مدت میں 41,000 سے زائد گھروں کی تعمیر مکملتازترین

December 01, 2025

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر شہریوں کو بلاسود قرضوں کے اجرا کی رفتار میں اضافہ ہوگیااوراوسطا یومیہ 424 خاندان اپنے گھروں کی تعمیر مکمل کرنے لگے۔اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی گئی۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 6 ماہ سے پروگرام کی مجموعی رفتار میں 595 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے،ماہ نومبر میں 13،562 خاندانوں کو گھروں کی تعمیر کے لئے پہلی قسط اور12،056 خاندانوں کو قرض کی دوسری قسط جاری کی گئی جبکہ گزشتہ ماہ 12،716 خاندانوں نے گھروں کی تعمیر مکمل کی۔ مجموعی طور پر گزشتہ ماہ میں 25،618 خاندانوں کو قرضوں کا اجرا کیا گیا۔اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے آ غاز سے اب تک ریکارڈ مدت میں 41,000 سے زائد گھروں کی تعمیر مکمل ہوچکی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی