i پاکستان

اورکزئی آپریشن میں شہید 11 بہادر سپوتوں کی نمازِ جنازہ راولپنڈی میں ادا، وزیراعظم اور آرمی چیف کی شرکتتازترین

October 09, 2025

اورکزئی آپریشن میں شہید 11 بہادر سپوتوں کی نمازِ جنازہ راولپنڈی میں ادا کردی گئی ، جس میںوزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شرکت کی۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اورکزئی میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران شہید ہونے والے پاک فوج کے 11 جوانوں کی نمازِ جنازہ چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ادا کی گئی۔نمازِ جنازہ میں وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وفاقی وزرا، عسکری و سول حکام اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا میں لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق، میجر طیب راحت، نائب صوبیدار اعظم گل، حوالدار عادل حسین، نائیک گل امیر، لانس نائیک شیر خان، لانس نائیک طالش فراز، لانس نائیک ارشاد حسین، سپاہی طفیل خان، سپاہی عاقب علی اور سپاہی محمد زاہد شامل ہیں۔ لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق اور میجر طیب راحت کا تعلق ضلع راولپنڈی سے تھا تاہم شہدا کو ان کے آبائی علاقوں میں فوجی اعزازات کے ساتھ سپردِ خاک کیا جائے گا۔وزیراعظم شہباز شریف نے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم دہشت گردی کے خلاف پرعزم و یکجا ہے، شہداکی قربانیاں مادروطن کیدفاع کے غیر متزلزل عزم کی یاد دہانی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی