اوورسیز پاکستانیوں نے ایک ماہ میں 3.2 ارب ڈالر وطن بھیجے۔اسٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہہ ماہی میں 9 اعشاریہ 5 ارب ڈالرکی ترسیلات زر موصول ہوئی,ستمبرمیں ترسیلات زرمیں سالانہ بنیاد پر11فیصد اضافہ ہوا،تین ماہ میں ترسیلات زرمیں سالانہ بنیاد پر8.5فیصد اضافہ ہوا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق سعودی عرب سیپاکستانی ستمبرمیں 75کروڑڈالروطن بھیج کرپہلے نمبرپررہے،یو اے ای سے پاکستانی 68 کروڑ ڈالر وطن بھیج کر دوسرے نمبرپر رہے،ستمبرمیں برطانیہ سے45کروڑاورامریکہ سیپاکستانیوں نے 27 کروڑ ڈالر وطن بھیجے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی