انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت جج امجد علی شاہ نے کی جس دوران شوکت خانم کینسر اسپتال کے وکلا عدالت پیش ہوئے۔پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے عدالت کو بتایا کہ علیمہ خان کے ذاتی اکائو نٹ فریز کرنے کیلئے ان کا شناختی کارڈ نمبر اسٹیٹ بینک کو بھیجا تھا، اسٹیٹ بینک نے علیمہ خان کے سی این آئی سی پر درج سارے اکائو نٹ بند کر دئیے۔انہوں نے بتایا کہ شوکت خانم اسپتال کے اکائو نٹ فریز کرنے کی کوئی تحریری درخواست دائر نہیں کی گئی، پراسیکیوشن کو شوکت خانم اور نمل یونیورسٹی کے اکائو نٹ ڈی فریز کرنے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد نمل یونیورسٹی اور شوکت خانم کے اکانٹ ڈی فریز کرنے کا حکم دے دیا۔خیال رہے کہ انسداد دہشتگردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں علیمہ خان کے بینک اکانٹس فریز کرنے کا حکم دیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی