پاکستان کی نے آئندہ پانچ برسوں میں بنگلادیشی طلبہ کو 500 اسکالرشپس فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے ۔دفترخارجہ سے جاری بیان کے مطابق ترجمان دفترخارجہ کاکہناہے کہ وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے اگست 2025 کے دورہ بنگلادیش میں پاکستان بنگلا دیش نالج کوریڈورکے آغازکا اعلان کیا تھا، جس کے تحت پاکستان آئندہ 5 برسوں میں بنگلادیشی طلبہ کو 500 اسکالرشپس فراہم کرے گا۔ ترجمان دفترخارجہ نے بتایا کہ پاکستان بنگلادیش نالج کوریڈورکا دوسرا مرحلہ 10 مئی2026 کو ڈھاکہ میں شروع کیا گیا جب کہ بنگلادیشی وفد پاکستان بنگلادیش نالج کوریڈورکے تحت 3 ہفتے کیلئے پاکستان میں موجود ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی