اقوام متحدہ میں پاکستانی قونصلر صائمہ سلیم نے کہا ہے کہ بھارت دہشت گردی برآمد کرتا ہے،افغان سرزمین سے حملوں کی منصوبہ بندی اور سہولت کاری ہوئی، طالبان حکومت کے الزامات گمراہ کن مہم کا حصہ ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مباحثے کے دوران کیا ۔ صائمہ سلیم نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں شہریوں کو قتل، گرفتار اور بے دخل کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا ٹی ٹی پی، بی ایل اے، مجید بریگیڈ بھارت کے پراکسی گروہ ہیں، بھارت میں مسلمانوں سمیت اقلیتوں پر ظلم معمول بن چکا ہے۔ صائمہ سلیم نے مزید کہا کہ افغان سرزمین سے حملوں کی منصوبہ بندی اور سہولت کاری ہوئی،طالبان حکومت کے الزامات گمراہ کن مہم کا حصہ ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی