i پاکستان

انسانی حقوق کونسل کی وفاقی وزیر علیم خان کے سینیٹر پلوشہ خان کیساتھ غیر مہذب رویے کی مذمتتازترین

December 20, 2025

ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان نے وفاقی وزیر علیم خان کے سینیٹر پلوشہ خان کے ساتھ غیر مہذب رویے کی شدید مذمت کی ہے۔جاری بیان میں ہیومن رائٹس کونسل کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایک منتخب خاتون سینیٹر کے ساتھ اس نوعیت کا رویہ جمہوری اقدار، خواتین کے وقار اور بنیادی انسانی حقوق کے منافی ہے۔ پارلیمانی نظام میں عوامی نمائندوں کے سوالات کا مہذب اور باوقار انداز میں جواب دینا ہر وزیر، بالخصوص سربراہ کمیٹی کی ذمہ داری ہے۔یومن رائٹس کمیٹی نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ سینیٹر پلوشہ خان کو سوال پوچھنے کا آئینی حق حاصل ہے جب کہ اس کے جواب میں تضحیک آمیز اور غیر شائستہ زبان کا استعمال کسی صورت قابل قبول نہیں۔

اس طرزِ عمل کو خاتون کے ساتھ بدسلوکی، زبانی تشدد اور صنفی امتیاز کے زمرے میں شمار کیا جاتا ہے، جس کی نہ اخلاقی اور نہ ہی قانونی گنجائش موجود ہے۔کونسل نے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کا فوری اور شفاف نوٹس لیا جائے، وفاقی وزیر سے وضاحت اور سرکاری معذرت طلب کی جائے اور پارلیمنٹ میں خواتین نمائندگان کے احترام اور تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ضابط اخلاق پر سختی سے عمل کرایا جائے۔کونسل نے واضح کیا کہ خواتین کی تذلیل کسی بھی فورم یا ایوان میں ناقابل برداشت ہے اور خواتین کے وقار، برابری اور انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے آواز بلند کرنا جاری رکھا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی