i پاکستان

انٹرنیشنل ریٹنگ ایجنسیوں کا بھی پاکستانی معیشت میں بہتری کا اعتراف، صارفین کے اعتماد میں 19 فیصد اضافے کی تصدیقتازترین

December 23, 2025

انٹرنیشنل ریٹنگ ایجنسیوںگیلپ اورڈی اینڈ بی نے پاکستانی معیشت میں بہتری کا اعتراف کیا ہے۔بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسیوں نے صارفین کے اعتماد میں 19 فیصد اضافے کی تصدیق کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق مارچ 2022 کے بعدپاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 21.1 بلین ڈالر پر پہنچے۔بتایا جارہا ہے کہ یہ تبدیلی ایس آئی ایف سی کی بہترین سہولت کاری ، معاونت اور کاوشوں کا ثمر ہے، اس کے علاوہ ایس آئی ایف سی کی سہولتکاری،معاشی اصلاحات کیباعث مالی عدم تحفظ میں کمی آئی۔معاشی اصلاحات کے باعث معیشت پر سرمایہ کاروں کا اعتماد پہلے سے زیادہ بڑھ گیا ہے۔ماہر معیشت خاقان نجیب کے مطابق معیشت نے 28 سے 30 ماہ میں میکرواکنامک استحکام کا سفر طیکیا ہے، پاکستان نے بیرونی اکانٹ میں درآمدات کو بڑھنے سے روکا ہے اورکرنٹ اکانٹ میں سرپلس حاصل کیا ہے۔ماہر معیشت اشفاق تولہ کا کہنا ہے کہ صارفین کا اعتماد حکومت اور ایس آئی ایف سی کے ٹھوس اقدامات کا نتیجہ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی