i پاکستان

گھی اور آئل کی قیمتیں عوام کی پہنچ سے باہر، کم آمدنی والا طبقہ پریشانتازترین

May 20, 2026

پاکستان کے تیسرے بڑے شہر فیصل آباد سمیت ملک بھر میں گھی اور کوکنگ آئل کی بڑھتی قیمتوں نے کم آمدنی والے طبقے کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے جبکہ شہری قیمتوں میں کمی کے منتظر ہیں۔اوپن مارکیٹ میں درجہ اول گھی اور آئل کی قیمت 598 روپے فی کلوگرام تک پہنچ گئی ہے جبکہ کوکنگ آئل 618 روپے فی لٹر کی بلند ترین سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق درجہ دوم گھی 540 روپے فی کلوگرام اور آئل 560 روپے فی لٹر میں دستیاب ہے جبکہٹ درجہ سوم کا گھی اور آئل 470 روپے فی کلوگرام میں فروخت کیا جا رہا ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ روزمرہ اشیائے ضروریہ کی مسلسل بڑھتی قیمتوں کے باعث گھریلو بجٹ شدید متاثر ہو رہا ہے اور حکومت فوری ریلیف فراہم کرے

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی