i پاکستان

حاکم علی زرداری کی 15ویں برسی 24مئی کو منائی جائے گیتازترین

May 20, 2026

صدر پاکستان آصف علی زرداری کے والد حاکم علی زرداری کی 15ویں برسی 24مئی کو منائی جائے گی۔سردار حاکم علی زرداری سابق وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کے سسراور وزیر خارجہ بلاول بھٹو کے دادا تھے۔حاکم علی زرداری اپنے قبیلے کے سردار اور معروف سیاستدان تھے وہ 1965 کے بلدیاتی الیکشن میں نواب شاہ کے ضلعی ناظم منتخب ہوئے بعدازاں وہ میر پور خاص کے ڈپٹی میئر بھی بنے انہوں نے 1970 میں پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کا الیکشن لڑا او رکامیاب ہوئے ان کا شمار ذوالفقار علی بھٹو کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا تھا۔حاکم علی زرداری 1988 اور 1993 میں ممبر قومی اسمبلی بنے 1988 میںمحترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے دور حکومت میںحاکم علی زرداری پبلک اکائونٹ کمیٹی کے چیئرمین بنے۔سابق صدر پروزیر مشرف کے دور حکومت میں انہیں جیل بھجوا دیا گیا بعد ازاں علالت کے باعث انہیں پمز اسلام آباد میں داخل کروا دیا گیا جہاں وہ24مئی 2011 کو81برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی