پاک افغان سرحد پر کشیدگی کے باوجود وزیردفاع خواجہ آصف شرارتی موڈ میں نظر آئے، افغان طالبان کی درگت کا بھارت کی درگت سے موازنہ کرتے ہوئے ٹوئٹ میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی کسی کو فون کرتے ہوئے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے تمہیں بھی پھینٹ ڈالا۔افغان طالبان کے خلاف پاک فوج کی حالیہ کارروائی کے بعد وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پر دلچسپ اور طنزیہ انداز میں ردعمل دیا ہے۔وزیردفاع نے اپنی ایک پوسٹ میں پاک فوج کی کارروائی پر تبصرہ کرتے ہوئے بھارت اور افغان طالبان کے حالات کا موازنہ کیا۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے طنز کیا، جس میں مودی فون پر بات کرتے نظر آرہے ہیں۔
جسے سیاسی و صحافتی حلقوں میں پاک فوج کی کارروائی اور بھارت کے طرزِ عمل پر طنز کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ایک اور ٹویٹ میں خواجہ آصف نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ حالات نے جو کروٹ لی ہے، ( اس کے بعد 50 سال) سے ہماری سرزمین پہ بیٹھے افغان مہاجرین کو وطن واپس جانا ہوگا۔وزیر دفاع نے کہا کہ ہمیں اپنی معیشت کو افغان مہاجرین کے قبضے چھڑانا ہوگا، تندوروں سے لے کر ٹرانسپورٹ، ٹھیکیداری، ڈمپرمافیا،کنسٹرکشن وغیرہ یہ سارے شعبے ہماری معیشت کی بنیاد ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ دنیا میں جیسے سرحدیں ہوتی ہیں پاک افغان سرحد بھی ایسے ہی ہونی چاہیے، تاکہ کوئی بھی منہ اٹھا کہ اپنی مرضی سے سرحد عبور نہ کرسکے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی