الیکشن کمیشن نے پی ڈی ایم کی جانب سے عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کا نا اہلی ریفرنس خارج کردیا ہے جبکہ اسپیکر قومی اسمبلی کے توشہ خانہ ریفرنس پر سماعت 29 اگست کو ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کی جانب سے توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان کی نا اہلی کی درخواست پر چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت چار رکنی بینچ نے سماعت کی۔ اس دوران درخواست گزار کی جانب سے کوئی پیش نہیں ہوا جبکہ عمران خان کی جانب سے بیرسٹر گوہر الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران اپنا مقف پیش کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کی درخواست پہلے ہی زیر سماعت ہے جس کے بعد انہوں نے کیس غیر مثر قرار دینے کی درخواست دائر کردی۔ اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہی کیس الیکشن کمیشن میں زیر سماعت ہے جس کے بعد الیکشن کمیشن نے پی ڈی ایم کی جانب سے عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کا نااہلی ریفرنس غیر مثر سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کردیا۔ دوسری طرف عمران خان کیخلاف اسپیکر قومی اسمبلی کے توشہ خانہ ریفرنس پر سماعت 29 اگست کو ہوگی جس میں الیکشن کمیشن نے عمران خان سے جواب طلب کررکھا ہے۔ خیال رہے کہ عمران خان کی نااہلی سے متعلق اسپیکر قومی اسمبلی کا بھجوایا گیا ریفرنس برقرار رہے گا جبکہ الیکشن کمیشن نے محسن شاہ نواز رانجھا کی متفرق درخواست کو خارج کیا ہے۔ یاد رہے کہ عمران خان کی نااہلی پر ریفرنس کی سماعت 29 اگست کو ہوگی۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی