i پاکستان

اکتوبر میں ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 75 کروڑ 93 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہو‘ اسٹیٹ بینکتازترین

November 07, 2025

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اکتوبر میں ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 75 کروڑ 93 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔اسٹیٹ بینک نے کہا کہ 31 اکتوبر کو ختم ہوئے کاروباری ہفتے میں زرمبادلہ ذخائر 2.40 کروڑ ڈالر کم ہوئے۔مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ ملکی زرمبادلہ ذخائر 31 اکتوبر تک 19.66ارب ڈالر رہے، اسٹیٹ بینک کے ذخائر 3.12 کروڑ ڈالر اضافے سے 14.50 ارب ڈالر رہے۔اسٹیٹ بینک نے کہا کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 5.52 کروڑ ڈالر کم ہو کر 5.16 ارب ڈالر رہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی