i پاکستان

ایس پی عدیل اکبر فرض شناس آفیسر ،اسلام آباد پولیس کا اثاثہ تھے، محسن نقویتازترین

October 28, 2025

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کامونکی میں ایس پی عدیل اکبر کی رہائش گاہ پر پہنچے اور ایس پی عدیل اکبر کے والد، اہل خانہ سے ملاقات میں غمزدہ خاندان سے اظہار تعزیت کیا۔ تفصیل کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کامونکی میں ایس پی عدیل اکبر کی رہائش گاہ پر ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی ، انہوں نے غمزدہ خاندان سے اظہار تعزیت کیا۔ محسن نقوی نے ایس پی عدیل اکبر کے والد اور بھائی کو دلاسہ دیا اور ہمدردی کا اظہار کیا ، فاتحہ خوانی اور سوگوار خاندان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ایس پی عدیل اکبر اسلام آباد پولیس کا اثاثہ تھے، انتہائی قابل اور فرض شناس آفیسر تھے۔ ایس پی عدیل اکبر کی ناگہانی موت سے دلی صدمہ ہوا،دکھ کی گھڑی میں آپ کے ساتھ ہیں ، ہمیشہ ساتھ دیں گے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی