i پاکستان

ایران اور عراق جانے والے زائرین کیلئے نیا نظام متعارف کرادیا گیا ، فہرست ویب سائٹس پر آویزاںتازترین

December 23, 2025

وزارت مذہبی امور نے جنوری 2026 سے ایران اور عراق کے زائرین کیلئے نیا نظام متعارف کرایا ہے جس سے انہیں محفوظ اور آرام دہ سفری سہولیات میسر ہونگی۔رجسٹرڈ گروپ آرگنائزرز کی فہرست ویب سائٹس پر آویزاں کر دی گئی ہے،نئے سال کے آغاز سے یہ نظام نافذ العمل ہو گا۔ترجمان وزارت مذہبی امور نے بتایا کہ وزارت نے ایران اور عراق میں مقدس مقامات کی زیارت کو محفوظ اور آسان بنانے کیلئے جنوری 2026 سے نیا نظام متعارف کرایا ہے۔نئے نظام کے تحت وزارت کے مجاز اور رجسٹرڈ گروپ آرگنائزرز کی فہرست وزارت مذہبی امورکی ویب سائٹ پر آویزاں کردی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی