i پاکستان

، ایوان مچھلی منڈی بن گیا ، اراکین قومی اسمبلی کی نوک جونک ، تلخ کلامی اور ہاتھاپھائی ہوتے ہوتے رہ گئیتازترین

March 04, 2024

سنی کونسل اتحاد(تحریک انصاف)کی جانب سے صدارتی انتخابات میںنامزد امیدوار محمود خان اچکزئی کے گھر پر حملے اور سائفرکیس میں عمران خان کیخلاف بلاول بھٹو زرداری کے ریمارکس پر قومی اسمبلی میں ہنگامہ ، ایوان مچھلی منڈی بن گیا ، اراکین قومی اسمبلی کی نوک جونک ، تلخ کلامی اور ہاتھاپھائی ہوتے ہوتے رہ گئی ۔ بلاول کے خطاب کے دوران آصف زرداری اور بلاول بھٹو کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی سپیکر کیلئے ایوان چلانا مشکل ہوگیا اپوزیشن اور حکومتی خواتین ممبران بھی میدان میں کھود پڑی ۔ پیر کے روز قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت میں ہوا تو اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ محمود خان اچکزئی صدارتی امیدوار ہے ان کے گھر پر حملہ کیا گیا میں ان کی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہوں وہ پوائنٹ آف آرڈر پر بات کررہے تھے سپیکر ایاز صادق نے کہا کہ مجھے اس معاملے کا پتہ نہیں ہے کہ ان کے گھر پر کب چھاپہ پڑا ہے میں وفاقی حکومت اور وزیراعلیٰ بلوچستان کو تحقیقات کا حکم دوں گا سپیکر نے کہا کہ میں وزیراعلیٰ سے جلد اس معاملے پر بات کروں گا بلاول بھٹو زرداری کی درخواست پر سپیکرایازصادق نے محمود خان اچکزئی کو پوائنٹ آف آرڈر دیا تو انہوں نے کہا کہ یہ آئین کی کتاب ہے انہوں نے 1973کی آئین کی کاپی کو ہوا میں لہرایا اور کہا کہ ہم ملک میں آئین کی حکمرانی چاہتے ہیں میرے گھر پر حملہ ہوا ہے ہم پارلیمنٹ کی بالادستی کی بات کرتے ہیں ہماری ملازمین توہین آمیر رویہ اختیار کیا گیا کیا یہ سب اس لئے کیا جارہا ہے کہ میں اسٹیبلشمنٹ کے خلاف بات کرتا ہوں ہمارے پر گھر ماضی میں حملے ہوتے رہے یوں لگتا ہے کہ آئین کی بالادستی صرف کتاب کی حدتک ہے جو کام اسٹیبلشمنٹ کررہی ہے وہ قابل قبول نہیں ہے میں نواز شریف کیساتھ بیس سال تک اسٹیبلشمنٹ کے خلاف لڑتا رہا مگر نواز شریف نے اقتدار کیلئے ان سے ڈیل کرلی پاکستان کے عوام کا برا حال ہے مہنگائی اور بیروزگاری بڑھ رہی ہے لیکن جس طرح نوازشریف نے ڈھیل کی ہے وہ اقدام ٹھیک نہیں بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ آج ماضی کی تاریخ کو دہرایا جارہا ہے پارلیمنٹ سب سے طاقت ور ادارہ ہے اس ادارے کو مضبوط بنائینگے تو عوام ہماری ساتھ کھڑی ہوگی۔

میں اپنے بزرگوں سے گزارش کرتاہوں کہ وہ عوام اور نوجوانوں کے مستقبل کے بارے میں سوچیں جو لوگ آج حزب اختلاف میں بیٹھے ہوئے ہیں اور گالیاں دے رہے ہیں اس پر احتجاج کرتا ہوں مفاہمت کی پالیسی کو فروغ دیا جائے شہبازشریف نے جو میثاق مفاہمت کی پالیسی اپنائی اس کا خیر مقدم کرتا ہوں سب کو پاکستان کی جمہوریت اور وفاق کو بچانا ہوگا اپوزیشن کو اس کا حصہ بننا چاہیے پاکستان کے عوام نے جو فیصلہ سنایا اس کو ہم قبول کرتا ہوں اپوزیشن کو بھی قبول کرنا چاہیے اپوزیشن کو مخصوص نشستیں مل بھی جائیں تو حکومت نہیں بناسکتے عوام نے انہیں اکثریت نہیں دی گالم گلوچ اور شور شرابے سے کچھ نہیں ہوگا انہوں نے کہا کہ سائفر کا معاملہ سابقہ حکومت کے دور میں پیش آیا انہوں نے کہا کہ سائفر ایک قومی راز تھا اور عمران خان کی حکومت میں اس کو گمشدہ کیا گیا سائفر کے جرائم بہت لمبے ہے قومی راز کو یہ کہہ کر پس پشت ڈالنے کی کوشش کی گئی کہ وہ گم ہوگیا ہے آخر گم کس نے کیا محرکات کو جاننا ہوگا ۔اس موقع پر جمشید دستی اور اپوزیشن کے اراکین نے بلاول بھٹو زرداری کی تقریر کے دوران اپنی اپنی نشستوں پر کھڑے ہوکر ان کے خطاب کے دوران گو زرداری گو ، مینڈیٹ چور جعلی حکومت نا منظور سب کا بیلی سب کا یار قیدی نمبر 804، نامنظور نامنظور جعلی مینڈیٹ نامنظور، شرم کروحیا کرو عمران خان کو رہا کرو کے نعرے لگاتے ہوئے ایوان میں ہنگامہ شروع کردیا اپوزیشن اراکین نے بلاول بھٹو زرداری کے ڈائس کا گھیراؤ کرلیا بلاول بھٹو زرداری کیلئے خطاب کرنا مشکل ہوگیا تو انہوں نے کانوں ہیڈ مائیک لگالئے جس کے بعد وہ خطاب کرتے رہے تاہم اپوزیشن نے تقریر کے اختتام تک شدید نعرے بازی کی ،قبل ازیں محمود خان اچکزئی کے گھر پر حملے پر بھی اپوزیشن نے شدیدردعمل کا اظہار کیا اس موقع پر بیرسٹر گوہر علی ، اسدقیصر،عمر ایوب سمیت پاکستان سنی کونسل اتحاد کے تمام اراکین نے سپیکر کی ڈائس کا گھیراؤ کیا اور نعرے بازی کی سپیکر کی یقین دہانی کے بعد کہ وفاقی اور صوبائی حکومت اس کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرے گی پر اپوزیشن اپنی اپنی نشستوں پر بیٹھ گئے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی