اینٹی نارکوٹکس فورس پاکستان نے 31 کارروائیوں کے دوران 66.194 ملین ڈالر بین الاقوامی مالیت کی 1758.295کلوگرام منشیات برآمد کر کے 2خواتین سمیت27 ملزمان کو گرفتارکیا جبکہ منشیات کی اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی 7 گاڑیاں بھی قبضے میں لے لیں۔برآمد شدہ منشیات میں 6.708 کلوگرام ہیروئن، 1446.098 کلوگرام چرس ،31.900کلو گرام افیون ،19.558کلو میتھ ایمفیٹامائن آئس ،0.031کلو ویڈ اور 254کلو کیٹامائن شامل ہیں۔بلوچستان نے5کاروائیوں میں1147.3کلوگرام منشیات برآمد کر لی۔کاروائیوں میں2ملزمان کو گرفتارکرلیا۔ برآمدہ منشیات میں1147.3 کلوچرس شامل ہے۔سندھ نے6کاروائیوں میں290.2کلو منشیات برآمد کرکے 5 ملزمان کو گرفتارکر لیا جبکہ 2گاڑیا ںبھی قبضے میں لے لیں ۔برآمدہ منشیات میں 1.200کلو ہیروئن ،35 کلو چرس اور 254کلو کیٹامائن شامل ہیں ۔راولپنڈی نے9کاروائیوںکے دوران288.098کلومنشیات برآمدکرکے ایک خاتون سمیت 10ملزمان کو گرفتار کر کے 3گاڑیاں بھی قبضے میں لے لیں۔ برآمدہ منشیات میں 30.900کلو افیون، 4.192 کلو گرام ہیروئن ،239.354کلو چرس اور13.652کلو میتھ ایمفیٹا مائن آئس شامل ہے ۔ پنجاب نے6کاروائیوںکے دوران 23.861کلومنشیات برآمدکرکے ایک خاتون سمیت 5ملزمان کو گرفتار کرکے ایک گاڑی بھی قبضے میں لے لی۔برآمدہ منشیات میں1.124کلو گرام ہیروئن ، 16.800کلو گرام چرس،0.031 کلو ویڈ اور 5.906کلو میتھ ایمفیٹامائن آئس شامل ہیں ۔خیبر پختونخوا نے5کاروائیوںکے دوران 8.836کلو منشیات برآمد کر کے 5ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ ایک گاڑی بھی قبضے میں لے لی۔برآمدہ منشیات میں 0.192کلو ہیروئن اور 7.644کلوچرس شا مل ہیں ۔ تمام مقدمات انسداد ِ منشیات ایکٹ کے تحت متعلقہ تھانوں میں درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی