متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیو ایم)پاکستان نے سوشل میڈیا پر چلنے والی من گھڑت کہانیوں کی تردید کردی ۔ترجمان ایم کیو ایم پاکستان نے کہا ہے کہ انتخابات ایک مسلسل سیاسی عمل ہے جس میں جیت اور ہار ہوتی رہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مخالفین جھوٹی کہانیاں پھیلا کر تنظیم کی صفوں میں تذبذب کی کیفیت پیدا کرنا چاہتے ہیں اور جھوٹے پروپیگنڈہ سے رابطہ کمیٹی کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش بھی کی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی اور کارکنان تنظیمی نظم و ضبط کی ڈوری سے جڑے ہوئے ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ مخالفین ایم کیو ایم کے بغض میں اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں، جھوٹے الزامات لگانے اور منظم منفی پروپیگنڈہ کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کریں گے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی