i پاکستان

ایف سی نارتھ بلوچستان اور کوئٹہ کسٹمز کا مشترکہآپریشن،10ٹرک ضبط، منشیات سمیت 70 کروڑ کی اشیا برآمدتازترین

December 13, 2025

فرنٹیئر کور نارتھ بلوچستان اور کوئٹہ کسٹمز نے انسدادِ اسمگلنگ کیلئے ایک مشترکہ اور بڑی کارروائی کرتے ہوئے کوئٹہ سے اسمگل شدہ سگریٹس، چھالیہ اور چائے برآمد کرلی۔انسداد اسمگلنگ کی اس بڑی کارروائی میں 10ٹرک ضبط کر کے کسٹمز وئیر ہاس منتقل کردئیے گئے ہیں۔ اس کامیاب آپریشن میں ضبط شدہ اشیا کی مالیت تقریبا 70 کروڑ روپے ہے۔واضح رہے کہ پچھلے3ہفتوں میں انسداد اسمگلنگ کی کارروائیوں میں اربوں روپے مالیت کا سامان ضبط کیا گیا ہے ، جس میں 70سے زائد لگژری گاڑیاں، سگریٹس، چائے، کپڑا، چھالیہ اور منشیات شامل ہیں۔ اس حوالے سے کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ کا کہنا ہے کہ پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے شانہ بشانہ اسمگلنگ کیخلاف کارروائیاں جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ دشمن عناصر کو ملکی معیشت اور قومی سلامتی سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ اسمگلنگ کے ناسور کے مکمل خاتمے تک فرنٹیئر کور نارتھ بلوچستان اور کوئٹہ کسٹمز کی کارروائی جاری رہیں گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی