ایئر لائنز کے انتظامی مسائل کراچی ایئر پورٹ پر پروازوں کا نظام الٹ پلٹ ہوگیا ہے۔ فلائٹ آپریشن متاثر ہونے سے 5 پروازیں منسوخ جبکہ 38 تاخیر کا شکار ہوگئیں۔ کراچی سے منسوخ ہونیوالی پروازوں میں کراچی سے مسقط سلام ایئر کی پرواز اووی516 ، کراچی سے لاہور ایئر سیال کی پرواز پی ایف 141،143 کینسل ہوئیں۔ اڑانوں کا نظام الٹ پلٹ ہونے سے منسوخ ہونیوالی دیگر پروازوں میں کراچی سے اسلام آباد ایئر سیال کی پرواز پی ایف 125 ، کراچی سے سکردو پی کے 455 شامل ہیں۔ دوسری طرف ملک بھر سے 38 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئی ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی