ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں صارفین کو اگلے ماہ بجلی کے بلوں میں معمولی ریلیف ملنے کا امکان ہے۔رپورٹ کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے ) ستمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے لیے نیپرا کو درخواست دائر کردی ہے، جس پر سماعت 29 اکتوبر کو ہوگی۔سی پی پی اے نے بتایا ستمبر میں 12 ارب 59 کروڑ 20 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی، جبکہ 12 ارب 21 کروڑ 70 لاکھ یونٹس ڈسکوز کو فراہم کی گئیں۔بجلی کی پیداواری لاگت 7 روپے 9 پیسے فی یونٹ رہی، جبکہ ریفرنس لاگت 7 روپے 65 پیسے فی یونٹ مقرر تھی۔رپورٹ میں کہنا تھا کہ ستمبر میں پانی سے 37.99 فیصد، مقامی کوئلے سے 9.54 فیصد، درآمدی کوئلے سے 8.10 فیصد، اور گیس سے 14.41 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔اسی طرح ایل این جی سے 14.41 فیصد، جوہری ایندھن سے 17.69 فیصد، جبکہ مہنگے فرنس آئل سے 0.77 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔فیول لاگت میں کمی کے باعث صارفین کو اگلے ماہ بجلی کے بلوں میں معمولی ریلیف ملنے کا امکان ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی