i پاکستان

اغوا اور تاوان طلبی ،شہری نے ایس آئی یو کیخلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کر لیاتازترین

October 30, 2025

کراچی میںشہری نے اغوا اور تاوان طلب کرنے پر اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ(ایس آئی یو) کے خلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔مشتاق علی شاہ نامی شہری نے سندھ ہائیکورٹ میں ایس آئی یو اہلکاروں کے خلاف درخواست دائر کی جس پر عدالت نے ڈی آئی جی سی آئی اے مقدس حیدر، ایس ایس پی ایس آئی یو و دیگر کو طلب کر لیا۔عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل سندھ اور پراسیکیوٹر جنرل سندھ کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے تین نومبر تک جواب طلب کر لیا۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ 24 اکتوبر کی شام اورنگی ٹان سے ایس آئی یو اہلکاروں اور کچھ پرائیویٹ افراد نے اغوا کیا اور بعد میں ایس آئی یو سینٹر کے پرائیویٹ ٹارچر سیل میں رکھا۔شہری کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں اور 20 لاکھ روپے تاوان طلب کیا گیا، کچھ روز قبل بھی ایس آئی یو کی حراست میں نوجوان عرفان بلوچ کی ہلاکت ہوئی ہے۔وکیل نے استدعا کی کہ آئی جی سندھ غلام نبی میمن کو واقعے کی انکوائری کا حکم دیا جائے، محکمہ داخلہ سندھ سے ایس آئی یو کی تشکیل سے متعلق جواب بھی طلب کیا جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی