i پاکستان

افغان سرحد پر پاک فوج نے جرات اور بہادری کی شاندار مثال قائم کی، گوہر اعجازتازترین

October 13, 2025

سابق نگران وفاقی وزیر گوہر اعجاز نے کہا کہ پاک افغان سرحد پر پاک فوج نے جرات و بہادری کی شاندار مثال قائم کی۔ ایکس (سابقہ ٹوئٹہ )پر اپنے بیا ن میںانہوں نے پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا، انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے انتہائی بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت سے مادر وطن کا دفاع کیا ہے، پاک فوج نے ملکی خودمختاری، عزت اور وقار کا پرچم سر بلند رکھا ہے۔گوہر اعجاز کا مزید کہنا تھا کہ پاک فوج کی قربانیوں سے ہماری سرحدیں محفوظ ہیں، پاک فوج کے جذبے سے ملک میں امن قائم ہے، پوری قوم اپنی افواج کے ساتھ کھڑی ہے، یہی اتحاد، یہی جذبہ پاکستان کو مضبوط بناتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی