مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ افغان طالبان حکومت پاکستان میں افغان انقلاب ایکسپورٹ کرنے کے خواب دیکھنا چھوڑ کر اپنی توجہ گورننس، امن اور ترقی پر مرکوز کرے۔ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنی ایک پوسٹ میں سعد رفیق نے کہا کہ ٹی ٹی پی کے کئی مسلح دستے تربیت، تیاری اور اسلحہ سے لیس ہوکر آئے روز پاکستان بھیجے جاتے ہیں جن کا واحد مقصد پاکستان میں تخریب کاری کرکے عدم استحکام پیدا کرنا ہے۔سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ پاک بھارت حالیہ جنگ کے دوران بھی افغان حکومت کا جھکائو ہندوستان ہی کی طرف رہا، پاکستان کی شکایات کا کوئی ازالہ نہیں کیا گیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ دوستانہ مراسم دونوں قوموں کے وسیع تر مفاد میں ہیں، ایک دوسرے کی علاقائی خود مختاری کا احترام ہی بقائے باہمی کا ضامن ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی