سیاسی رہنما فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ اب ایک پارٹی کی جانب سے ہلچل مچانے کی کوشش کی جائے گی، کچھ لوگ ایک پارٹی کی سوچ سے چل رہے تھے،کوئی نیوٹرل نہیں ہوتاکسی نہ کسی کی سائیڈ ضرور لیتا ہے، جب پاکستان کی بقا کی بات ہوگی تو پھرترمیم اور چیزیں تیز ہوں گی۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ مسلح افواج نے کاروائی کرکے طلبہ کو محفوظ رکھا اور دہشتگردوں کو ٹھکانے لگایا، وانا کیڈٹ کالج میں 650سے زائد طلبا تھے اس لئے نقصان بہت زیادہ ہوسکتا تھا، فوج نے زبردست کاروائی کی اور دہشتگردوں کے عزائم کو خاک میں ملا دیا۔وانا کیڈٹ کالج سانحہ اے پی ایس سے بڑا واقعہ ہوجاتا۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے 65سالوں میں ایسے لوگ بھی منتخب ہوئے جو نہ لکھنا جانتے ہیں اور نہ ہی پڑھنا جانتے ہیں، آئین میں تعلیم کی شق ہونی چاہیئے کم ازکم میٹرک تو ہونی چاہیئے۔اب چیزیں تیز ہورہی ہیں، ترقی ، ترمیم ترقی ترمیم کا عمل چلتا رہے گا ۔ جب پاکستان کی بقا کی بات ہوگی تو پھر چیزیں تیز ہوں گی۔انہوں نیکہا پہلے بھی کہا تھا کہ اب ترقی ترقی اور ترمیم ترمیم ہوگی اس کے سوا کوئی راستہ نہیں۔ عدالتی نظام کی بات کرنی ہے تو ہمیں ذوالفقار بھٹو کی پھانسی کو یاد رکھنا ہوگا، عدالتی نظام کی بات کریں تو ایسے معاملات ہیں جس پر سوال اٹھتے ہیں۔
ایک پارٹی کی سوچ بچار کے تحت کچھ لوگ چل رہے تھے، کیونکہ کوئی نیوٹرل نہیں ہوتاکوئی کسی کی سائیڈ ضرور لیتا ہے۔ایک پارٹی کی جانب سے ہلچل مچانے کی کوشش کی جائے گی۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ عدالتوں نے بھٹو کو 45سال بعد انصاف دیا، عدالتوں میں انصاف کیسے ملتا ہے اس کی ایک تاریخ ہے۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ یہ 27ویں ترمیم اتفاق رائے سے پاس ہوئی، چیئرمین سینیٹ نے تحریک انصاف کو 59بار بلایا، تحریک انصاف والے سوشل میڈیا پر کچھ اور اندر ڈرامہ کرتے ہیں، تحریک انصاف والوں کو قوم کے ساتھ سچ بولنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے واک آئو ٹ کا مقصد رضا مندی ہوتا ہے، اپوزیشن اس حکومت کی ضمانتی ہے، ترامیم نہیں رکیں گی تحریک انصاف کے بندے کم پڑجائیں گے۔فیصل واوڈا نے کہاکہ جمہوریت نے کونسا معرکہ مارا ہے، جمہوریت نے سکول، کالج، ہسپتال اور بجلی، گیس نہیں دی، سہیل آفریدی نے سب کو بلایا اچھا اقدام کیا۔انہوں نے کہا کہ میری بات صحیح نکلی وہ 26نومبر کو چڑھائی نہیں کرنے آ رہے، یہ ایک اچھی بات ہے، سہیل آفریدی کو بانی اور اپنے لئے آسانی پیدا کرنی چاہئے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی