سابق صدر اور پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر عارف علوی نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے صدارتی اختیارات استعمال کرتے ہوئے عمران خان کو جھوٹے مقدمات میں معافی دینے کی کوشش کی تھی، لیکن عمران خان نے یہ پیشکش یہ کہہ کر ٹھکرا دی کہ انہوں نے کوئی جرم نہیں کیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک حالیہ پوسٹ ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ اس وقت یہ امکان پیدا ہوا کہ خان صاحب کو جو سزائیں دھاندلی سے دی جا چکی ہیں، انہیں عوام اور عمران خان کے د یئے ہوئے صدارتی آئینی اختیارات استعمال کر کے ایمنیسٹی یا معافی کا اعلان کر کے معطل کردوں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی