پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری پر ہونے والے احتجاج کے خلاف اسلام آباد پولیس نے دو مقدمات درج کر لیے ہیں۔ توڑ پھوڑ کے مختلف واقعات میں پولیس کی جانب سے تھانہ کھنہ اور تھانہ لوہی بھیر میں مقدمات درج کیے گئے ہیں، مقدمات میں کار سرکار میں مداخلت، دفعہ 144 کی خلاف ورزی جیسے عوامل شامل ہیں۔ وفاقی پولیس کی جانب سے بلوا کرنے کی دفعات بھی ایف آئی آر میں شامل کی گئی ہیں، مقدمات میں تحریک انصاف کی مقامی قیادت اور درجنوں نامعلوم کارکنان کو ملزم نامزد کیا گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی