عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر رجسٹرار آفس نے 3 اعتراض لگا دیئے۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپنی حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کی تھی، تاہم رجسٹرار آفس نے عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر 3 اعتراض لگا دیئے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے عمران خان کی درخواست پر اعتراض لگاتے ہوئے کہا کہ پہلے تو عمران خان نے درخواست پر بائیو میٹرک نہیں کرایا۔ رجسٹرار آفس کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف پر سب سے بڑا اعتراض یہ لگایا گیا کہ عمران خان پر دہشت گردی کا مقدمہ درج ہوا ہے تو وہ انسداد دہشت گردی عدالت میں جانے کی بجائے ہائی کورٹ کیسے آ گئے۔ رجسٹرار آفس کی جانب سے عمران خان کی درخواست پر تیسرا اعتراض یہ لگایا گیا ہے کہ عمران خان نے اپنی درخواست میں دہشت گردی کے مقدمہ کی مصدقہ نقل بھی فراہم نہیں کی۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی