i پاکستان

عمر ایوب کی قومی اسمبلی کی خالی نشست پر انتخاب 24نومبر کو ہوگا،الیکشن کمیشتازترین

October 08, 2025

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی قومی اسمبلی کی خالی نشست پر انتخابات کی تاریخ کا اعلان کردیا۔الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کی نشست این اے 18 ہری پور پر پولنگ 24 نومبر کو ہوگی، کاغذات نامزدگی15سے17اکتوبر تک جمع کرائے جاسکتے ہیں،اسکروٹنی 22اکتوبر جبکہ اعتراضات پر فیصلے2نومبر تک ہونگے۔ این اے18ہری پورکے لئے امیدواروں کی حتمی فہرست 5نومبر جبکہ انتخابی نشانات6نومبر کو جاری کئے جائیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی