i پاکستان

علیمہ خان جس جنگ کی بات کر رہی ہیں، اگر بھارت نے ہم پر دوبارہ مسلط کی تو بھارت کے ساتھ یہ بھی بین کریں گے، خواجہ آصفتازترین

December 04, 2025

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ علیمہ خان جس جنگ کی بات کر رہی ہیں، اگر بھارت نے ہم پر دوبارہ مسلط کی تو بھارت کے ساتھ یہ بھی بین کریں گے، پاکستان کی سیاسی جنگ پاکستان میں لڑیں، دشمن کی گود میں بیٹھ کر وطن دشمنی نہ کریں، ظرف کا مظاہرہ کریں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر وزیر دفاع خواجہ آصف نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے غیر ملکی میڈیا کو دئیے گئے انٹرویو پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقتدار کے لئے ڈیسپریٹ لوگ ہیں، سلائی مشین بند ہے، اس لئے دکھی ہیں اور بھارتی میڈیا کی پناہ لے رہی ہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی جنگ پاکستان میں لڑیں، دشمن کی گود میں بیٹھ کے وطن دشمنی نہ کریں اور سیاسی رہنما ظرف کا مظاہرہ کریں۔وزیر دفاع نے مزید کہا کہ جس جنگ کی یہ محترمہ بات کر رہی ہیں، اگر بھارت نے ہم پر دوبارہ مسلط کی تو بھارت کے ساتھ یہ بھی بین کریں گے، 6 ماہ قبل اسی عاصم منیر کی قیادت میں بھارت کو پھینٹی لگائیِ، 7 جہازوں کی بات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 61 دفعہ کہہ کر مودی کی آتما رول دی۔ان کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان سے محبت ریڈیکل اسلامسٹ ہے یا دین کی سر بلندی کے لئے سر بکف ہونا ریڈیکل اسلامسٹ ہے، تو یہ لیبل 25کروڑ پاکستانی کے ماتھے پر سجا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی