i پاکستان

علی امین گنڈاپور نے ڈیرہ اسماعیل خان میں ڈیرے ڈال دیئے، فارم میں وقت گزار نے میں مصروفتازترین

October 20, 2025

علی امین گنڈاپور نے صوبائی حکومت کی ذمہ داری سے فراغت کے بعد ڈیرہ اسماعیل خان میں ڈیرے ڈال دئیے ہیں اور آج کل وہ اپنے فارم میں وقت گزار رہے ہیں۔میڈیارپورٹ کے مطاقب علی امین گنڈاپور جو ماہر نیزہ باز بھی ہیں۔ انہوں نے اپنے شوق کی تسکین کیلئے مختلف نسلوں کے گھوڑوں کی وسیع کلیکشن بھی رکھی ہوئی ہے۔ ان کے پاس 80 سے زائد گھوڑے ہیں، ان میں بونے قد کے پونی گھوڑے بھی شامل ہیں۔سابق وزیراعلی کو گھڑ سواری کے ساتھ ساتھ کبوتر بازی کا بچپن سے شوق ہے اور وہ بتاتے ہیں کہ اگر آسمان پر 150 کبوتر بھی اڑ رہے ہوں تو وہ گن کر بتا سکتے ہیں۔اس فارم میں ان کے حلقے کے لوگ بھی علی امین گنڈاپور سے ملاقات کے لئے آتے اور اپنے مسائل انہیں بتاتے ہیں۔سابق وزیراعلی کے پی نے اپنے گھر میں ہی ایک نیا جہان آباد کر رکھا ہے۔ جہاں اسمبلی اجلاسوں کی گونج اور سیاسی شور شرابوں کے برعکس گھوڑوں کی ٹاپوں اور پرندوں کی چہچہاہٹ سنائی دیتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی