i پاکستان

آئندہ 24گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک، پہاڑی علاقوں میں سرد رہنے کاامکانتازترین

October 14, 2025

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں سرد رہنے کاامکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے ہ ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ اڑھائی ماہ دسمبر تک معمول سے کم بارشیں ہوں گی اور خشک سردی رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق خطہ پوٹھوار سمیت شمالی علاقوں، بالائی خیبر پختونخوا میں بارشیں کم ہوں گی جس سے خشک سردی پڑنے کا امکان ہے، اس کے علاوہ جنوبی علاقوں اورسندھ میں معمول سے قدرے زیادہ بارشیں ہونے کی توقع ہے۔ نومبر میں ملک کے بیشتر علاقوں میں معمول سے بھی کم بارشیں ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے،نومبر کی طرح دسمبر میں بھی معمول سے کم بارشیں ہوں گی۔ رواں ماہ سے دسمبرتک ملک کے بالائی علاقوں سے مغربی حصوں تک خصوصا خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، شمالی پنجاب، بلوچستان اور کشمیر میں درجہ حرارت معمول کے مطابق بھی اور معمول سے زیادہ بھی رہنے کا امکان ہے۔ وسطی اور جنوبی پنجاب، سندھ میں درجہ حرارت معمول سے قدرے کم رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے،ماہ دسمبر میں دن کے اوقات میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کی توقع ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقوں میں سردرہا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی