چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی عدالتی اصلاحات کے مثبت اثرات سامنے آنے لگے ، صرف نومبر 2025 میں لاہور ہائی کورٹ نے 18 ہزار سے زائد مقدمات کے فیصلے کر کے ایک نمایاں سنگِ میل عبور کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابقاس عرصے میں عدالت میں 12 ہزار 457 نئے کیس دائر ہوئے جبکہ فیصلوں کی تعداد ان سے 5 ہزار 585 زیادہ رہی، وکلا اور سائلین نے اس غیر معمولی کارکردگی کو خوش آئند اور عوام دوست اقدام قرار دیا ہے۔ڈیجیٹل اصلاحات، کیس مینجمنٹ سسٹم اور عدالتی آٹومیشن کے باعث مقدمات نمٹانے کی رفتار میں واضح اضافہ ہوا ہے۔چیف جسٹس عالیہ نیلم کے مطابق بروقت انصاف اور شفافیت لاہور ہائی کورٹ کی اولین ترجیح ہے اور عدلیہ اس مقصد کیلئے مسلسل جدوجہد کر رہی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی