عبدالحکیم میں آٹے کے ریٹ میں ہوشربا اضافہ دیکھا گیا ، 10 اور 20 کلو کی آٹے کی پیکنگ بند کردی گئی ۔ دوسری طرف آٹا 60 روپے سے بڑھ کر 110 روپے فی کلو تک پہنچ گیاہے ، سیلاب متاثرین آٹے کی قیمتوں سے شدید پریشان ہیں۔ آٹے کی قیمت میں ہوشربا اضافے سے غریب کی زندگی مزید تنگ اور روزمرہ ضروریات متاثرہوگئی ہیں۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ کسانوں سے سستی گندم خرید کر عوام کو مارکیٹ میں مہنگا آٹا بیچا جا رہا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی