i پاکستان

اعلی سطح کے پاکستانی وفد کا دورہ افغانستان ملتوی کردیا گیا ،دفتر خارجہ کی تصدیقتازترین

October 14, 2025

پاکستان کے اعلی سطح کے وفد کا افغانستان کا دورہ اچانک ملتوی کر دیا گیا۔ وفد نے اتوار کو کابل کے دورے پر روانہ ہونا تھا جس کا مقصد افغان حکام کے ساتھ دہشت گردی، سرحدی سیکیورٹی اور علاقائی استحکام سے متعلق امور پر بات چیت تھا۔ میڈیا رپورٹ مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف کی قیادت میں چار رکنی اعلی سطح کے وفد کو میں اعلی سیکیورٹی حکام بھی شامل تھے۔ دورے کا مقصد سرحدی تحفظ، دہشت گردی اور علاقائی استحکام جیسے اہم معاملات پر بات چیت کرنا تھا۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے جمعرات کے روز پارلیمنٹ میں اعلان کیا تھا کہ کابل میں افغان قیادت سے براہِ راست بات چیت کے لیے ایک اعلی اختیاراتی وفد بھیجا جائے گا۔دفتر خارجہ نے دورے کے موخر ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ افغان سفارت خانے کی جانب سے بھی اس معاملے پر کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی