i پاکستان

اے این ایف اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، پشاور سے کراچی منشیات اسمگل کرنے والا اہم نیٹ ورک پکڑا گیا،دو ملزمان گرفتار، آلٹو کار سے 145 کلو منشیات کی کھیپ برآمدتازترین

December 09, 2025

انسداد منشیات ٹاسک فورس اور پیر آباد پولیس نے ایک مشترکہ کارروائی میں بین الصوبائی منشیات اسمگلروں کا نیٹ ورک بے نقاب کر دیا، اور 2 ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔سربراہ ٹاسک فورس ڈی آئی جی عرفان بلوچ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ گرفتار ملزمان کی آلٹو کار سے 145 کلو منشیات کی کھیپ برآمد ہوئی ہے، ملزمان میں محمد علی اور ضیاالرحمان شامل ہیں۔ڈی آئی جی عرفان کے مطابق ملزمان سے پکڑی گئی منشیات کی عالمی منڈی میں قیمت ڈیڑھ کروڑ سے زیادہ ہے، ملزمان پشاور کے رہائشی اعجاز اور صوابی کے رہائشی قیصر سے منیشات لے کر کراچی آتے تھے۔سربراہ ٹاسک فورس کے مطابق ملزمان آلٹو کار کے ذریعے منیشات کی کھیپ مختلف اڈوں پر سپلائی کرنا چاہتے تھے لیکن خفیہ اطلاع پر کی گئی کارروائی میں دھر لیے گئے، اب منشیات نیٹ ورک میں شامل اعجاز اور قیصر کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی