i پاکستان

27ویں آئینی ترمیم میں ممکنہ تبدیلیاں سامنے آگئیںتازترین

November 10, 2025

27ویں آئینی ترمیم میں کی گئیں ممکنہ تبدیلیاں بھی سامنے آگئیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ تبدیلی ہوسکتی ہے کہ وہ ججز جن کا تبادلہ ہو گیا لیکن وہ جانے سے گریزاں ہیں، انہیں فوری طور پر ریٹائر تصور نہیں کیا جائے گا، تبادلے پر معترض ججز کا کیس سپریم جوڈیشل کونسل کو بھیجا جائے گا۔ذرائع نے بتایا کہ ریٹائرڈ صدر کی سیاسی زندگی میں واپسی پر صدارتی استثنی برقرار رکھنے یا نہ رکھنے پر بھی رات گئے غور کیا گیا، چیف الیکشن کمشنر تعیناتی سے متعلق معاملات بھی طے نہ پا سکے۔ مسودے میں سپریم کورٹ اور فیڈرل کانسٹیٹیوشنل کورٹ کے آگے آف پاکستان کا لفظ لکھا جائے، ایم کیو ایم کی بلدیاتی اداروں سے متعلق ترمیم شامل کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ ابھی تک طے نہیں ہو سکا کہ قانون و انصاف کی مشترکہ کمیٹی کا اجلاس دوبارہ ہوگا یا نہیں۔ زیر غور تجاویز اجلاس میں اس وقت لائے جانے پر غور ہے جب ترمیم کا مسودہ ایوان میں پیش کیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی