i پاکستان

23ویں فارما ایشیا انٹرنیشنل نمائش 2025، پاکستانی فارما شعبے کی ترقی و توسیع کا نیا بابتازترین

December 02, 2025

ایس آئی ایف سی کی اسٹریٹجک معاونت سے فارما انڈسٹری میں ٹیکنالوجی اپگریڈیشن اور ڈیجیٹلائزیشن کو تقویت ملی ہے۔نمائش میں وفاقی و صوبائی وزرا اور ملکی و غیر ملکی ماہرین کی بڑے پیمانے پر شرکت متوقع ہے۔ 25 ہزار سے زائد صنعتی شعبہ سے منسلک نمائندے اور 750 سے زیادہ اسٹالز نمائش کا حصہ ہونگے۔اس نمائش میں 100 سے زائد بین الاقوامی نمائش کنندگان کی شرکت بھی متوقع ہے۔ اس نمائش میں چین کا خصوصی پویلین جدید فارما ٹیکنالوجیز اور ڈیجیٹل سلوشنز پیش کرے گا۔ فارما ایشیا میں 150 ملین ڈالر کے تجارتی و سرمایہ کاری معاہدے بھی متوقع ہیں۔نمائش میں فارما مشینری، خام مال، لیبارٹری آلات اور جدید پیکیجنگ سلوشنز بھی پیش کئے جائیں گے۔ یہ نمائش انڈسٹری 4.0، آٹومیشن، اور ٹیکنالوجی ٹرانسفر کے نئے مواقع پیدا کرے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی