i پاکستان

190ملین پائونڈ ریفرنس 27فروری کو فردِ جرم عائد کی جائے گی، بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ سے ملاقات کی درخواست منظورتازترین

February 23, 2024

راولپنڈی اڈیالہ جیل میں 190ملین پائونڈ اسکینڈل ریفرنس کیس کی سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ سے ملاقات کی درخواست منظور کرلی گئی،سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کی، اس موقع پر بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو عدالت میں پیش کیا گیا تھا،بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے وکلا نے ریفرنس کی نقول فراہم کرنے کی درخواست کی جبکہ بانی پی ٹی آئی کے دانتوں کا طبی معائنہ کرانے کی درخواست بھی دائر کی گئی،بعدازاں عدالت نے 190ملین پانڈ ریفرنس میں فردِ جرم کی کارروائی کے لیے 27فروری کی تاریخ مقرر کر کے سماعت ملتوی کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی