i پاکستان

ملک بھر میںکورونا سے مزید 09 افراد جاں بحق، 806 نئے کیسز رپورٹتازترین

August 03, 2022

پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے مزید 09 افراد جان کی بازی ہار گئے ، مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ ریکارڈ ،806 نئے کیسز رپورٹ، 160 مریضوں کی حالت تشویش ناک ۔ بدھ کو این آئی ایچ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹے میں کورونا کے باعث 09 افراد ہلاک ہوگئے ۔ قومی ادارہ برائے صحت کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 20 ہزار 949 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے کورونا کے 806 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اسکے علاوہ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3.85 فیصد رہی ہے جبکہ ملک بھر میں 160 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی