i پاکستان

قوم سب طاقتوں سے لڑ کر حقیقی آزادی حاصل کر رہی ہے، اسد عمرتازترین

July 23, 2022


پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ قوم سب طاقتوں سے لڑ کر حقیقی آزادی حاصل کر رہی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں اسد عمر نے کہا کہ اگر کوئی سمجھتا ہے کہ گاڑیوں میں کیش بھر کے لاہور لا کر اسمبلی اراکین کے ضمیر خرید کر پنجاب کے عوام کا مینڈیٹ چرا لے گا اور قوم خاموشی سے دیکھتی رہے گی تو وہ یہ بھول جائے۔ جاری کردہ ٹوئٹ میں اسد عمر لکھتے ہیں کہ یہ قوم جاگی ہوئی قوم ہے۔ اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ قوم سب طاقتوں سے لڑ کر حقیقی آزادی حاصل کر رہی ہے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی